پشاور( نئی تازہ رپورٹ) خیبرپختونخوا پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹس قائم کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی اہلکار سوشل میڈیا کی پابندی کی خلاف ورزی کرے تو مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر عدالتی پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے انٹرویوز انصاف کے عمل اور عدالتی کارروائی کو متاثر کر سکتے ہیں۔
مراسلے کے مطابق ان ہدایات پر عمل درآمد سے متعلق ایک ہفتے کے اندر رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا کو جمع کرائی جائے گی۔