لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ پہلے دن منگل کو تمام بورڈز کے تحت انگریزی کا پیپر لیا گیا۔
لاہورتعلیمی بورڈ نے امتحانات کے لیے 921 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں، مجموعی طور پر 3 لاکھ 14 ہزار طلبہ و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔
تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور کسی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔
ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق میٹرک امتحان 2025ء کی طرح نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں بھی پہلی بار آٹومیشن سسٹم کے تحت امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے جس میں سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ شامل ہیں۔
نویں جماعت کے امتحان میں بلیک لسٹ، ریٹائرڈ اور پرائیویٹ عملے کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ امتحانی مراکز میں کسی قسم کی ڈیوائسز، موبائل فون یا کسی بھی قسم کے نقل کے مواد پر مکمل پابندی ہے ۔