جدہ (نئی تازہ نیوز ڈیسک) سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد سے متعلق معاہدے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سعودی عرب کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی اور مصری وزرات داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے اختیارات تفویض کیے گئے۔ اس کے علاوہ، سعودی وزارت ثقافت اور جاپانی وزارت کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی۔
یہ اجلاس جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔