پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کل 16 مارچ سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں اپنا پہلا تربیتی سیشن مکمل کر لیا ہے، جہاں بیٹرز اور باولرز نے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور فٹنس ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان ٹیم آج بھی پریکٹس سیشن میں شریک ہوگی۔
سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں ہوگا، جبکہ تیسرا میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی 23 مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مانگنوئی اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 26 مارچ کو اسکائی اسٹیڈیم، ویلنگٹن میں ہوگا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچزکی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ون ڈے 29 مارچ کو میکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 2 اپریل کو سیڈن پارک، ہملٹن میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 5 اپریل کو بے اوول، ماؤنٹ مانگنوئی میں ہوگا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کپتانی مائیکل بریسویل کو سونپی گئی ہے۔