اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کر دی، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کوکچھ ریلیف ملے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے، جن کے مطابق کراچی میں دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ اور باقی ملک میں جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
صارفین کو اس کمی کا فائدہ مارچ کے بلوں میں ملے گا، جس سے توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں کچھ حد تک کمی متوقع ہے۔