پاکستان میں رواں برس رمضان کا مہینہ 29 روزوں پر مشتمل ہو گا، عیدالفطرپیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل نے رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا حوالہ دیتے ہو ئے بتایا کہ نیا چاند (28 رمضان) 29 مارچ 2025 کو پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹوں سے زائد ہوگی، جو کہ ہلال کی رویت کے لیے درکار کم از کم 18 گھنٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔ غروب شمس ( سورج) اور غروب قمر) چاند) کے درمیان فرق پاکستان کے مختلف شہروں میں کم از کم 40 منٹ تک رہے گا، جو کہ چاند کی رویت کے لیے موزوں حالات فراہم کرے گا۔
خالد اعجاز مفتی نے کے مطابق اگر 30 مارچ 2025 کی شام کو پاکستان کے کسی بھی علاقے میں مطلع صاف ہوا، تو وہاں چاند کی رویت آسانی سے ہو سکے گی۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔