پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے چوہنگ میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل قربان علی جاں بحق ہوگیا۔ سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔