اسلام آباد( نئی تازہ نیوز) حکومت نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا ہو گیا۔
اوگرا نے مارچ 2025 کے مہینے کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 247 روپے 82 پیسے کر دی گئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈرر 72 روپے 57 پیسے سستا ہوگیا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ فروری کے مہینے کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی تھی۔