حکومت نے سال 2025 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے، 179689 روپے پر کٹوتی ہو گی، کرنٹ اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے۔
وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس کے مطابق یکم رمضان کو اگر کسی اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہو تو زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی۔
وزارت کے مطابق زکوٰۃ بینکوں کے بچت اکاؤنٹس، نفع و نقصان پر مبنی اکاؤنٹس اور اسی نوعیت کے دیگر اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے۔
بینکوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے مطابق کی جائے گی۔
زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت وہ اکاؤنٹس جن کا بیلنس یکم رمضان کو 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے کم ہوگا، انہیں زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔