لاہور ( نئی تازہ نیوز) لاہور کے میو ہسپتال کی نئی لفٹ گرنے سے8 افراد زخمی ہوگئے، لفٹ کا چند روز قبل ہی افتتاح کیا گیا تھا۔ ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیصل نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق میو ہسپتال کے آرتھو وارڈ کی لفٹ گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں 2 زخمیوں کی ہڈی میں فریکچر ہوا، لفٹ گرنے کی آواز سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی اور ہسپتال کے عملے اور وہاں موجود افراد نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جبکہ ریسکیو کی ٹیم بھی مدد کے لیے پہنچی، زخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کے لیےایمرجنسی منتقل کردیاگیا ہے۔
ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر فیصل کے مطابق 2 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا جارہا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیں گے۔
ڈاکٹر فیصل نے حادثہ کے وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، بتایا گیا ہے کچھ روز قبل ہی انتظامیہ نے لفٹ کا افتتاح کیا تھا۔