لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پولیس نے فیکٹری ایریا کے علاقے سے تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے 11 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق مغوی بچے علی اکبر کے والد سیکورٹی گارڈ ہیں۔ اغوا کاروں نے 11 سالہ بچے کی رہائی کے بدلے سات لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ اغوا کی واردات فیکٹری ایریا میں ہوئی ۔
پولیس نے بتایا کہ اغوا کار مسلسل اپنی لوکیشن بدلتے رہے۔ تاہم پولیس نے ملزمان کو کوٹ لکھپت کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے تاوان نہ دینے کی صورت میں بچے کو قتل کرکے لاش کراچی پورٹ پھینکنے کی دھمکی دی تھی۔ گرفتار اغواء کاروں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔