لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔ اس بار امتحانی نظام میں نقل روکنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا گیا ہے۔ جعلی امیدواروں کی روک تھام کے لیے پہلی بار رولنمبر سلپس پر خصوصی کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ کے مطابق، کیو آر کوڈ کی مدد سے رولنمبر سلپس آن لائن کھولی جا سکیں گی۔ اس کیو آر کوڈ کے ذریعے جعلی امیدواروں کا سراغ لگانا ممکن ہو گا۔ اس خصوصی کیو آر کوڈ کی بدولت جعلی رولنمبر سلپس بنانے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
لاہور بورڈ نے امتحانات میں جعلی امیدواروں کے خاتمے کے لیے تمام رولنمبر سلپس کو آن لائن کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحاناتکے مطابق پرائیویٹ امیدوار اپنی رولنمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
رولنمبر سلپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے