پشاور ( نئی تازہ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں 20 جنوری سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ ہو گیا ۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے سی این جی اسٹیشنزکی دفعہ 144 کے تحت بندش کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں پیر 20 جنوری سے 31 جنوری 2025 تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کےنوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری کے آغاز میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کا نیا شیڈول مرتب کر لیا ہے۔ شیڈول کے مطابق صبح 6 سے رات 10بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔