ملائیشیا میں انڈر 19 ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ پہنچ گیا جس کے باعث میچ روکنا پڑا جبکہ گرائونڈ سٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوہر بارو کے کرکٹ گراؤنڈ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا اور انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی کہ اچانک سانپ میدان میں آ گیا، جس کے بعد کھیل کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی کھلاڑی جمائمہ اسپینسر نے اپنی بلے کی مدد سے سانپ کو پچ سے ہٹایا، جبکہ گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر سانپ کو میدان سے باہر نکال لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے بعد بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا۔