دبئی( نئی تازہ ڈیسک) پاکستان کی معروف ترین رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنی بحریہ ٹاؤن نے دبئی کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ۔ دبئی میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح ہو گیا-
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے ایک پروقار تقریب میں دبئی میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا، ، جس میں رئیل اسٹیٹ کی اہم شخصیات اورتعمیراتی ماہرین نے شرکت کی۔
ملک ریاض نے اس منصوبے کو دبئی کے تیزی سے ترقی کرتے تعمیراتی شعبے میں ایک اہم اضاف قرار دیتے ہوئے کمپنی کی شہر کی فضاء اور رہائشی آفرنگز کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نے دبئی کے جنوبی علاقے میں نئے پروجیکٹ کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پرحریہ ٹاؤن گروپ کے سی ای او احمد علی ریاض ملک نے کہا کہ کمپنی کا مقصد دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں صرف شرکت کرنا نہیں بلکہ اس کی قیادت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں دبئی میں لگژری رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے آئے ہیں ۔
دبئی کے جنوبی علاقے میں بحریہ ٹاؤن کا نیا منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے مجوزہ ہوائی اڈے المکتوم ایئرپورٹ کے قریب ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آف گلوبل سیلز شاہد محمود قریشی نے اس منصوبہ کو جامع کمیونٹی کی ترقی قرار دیا، جس میں اعلیٰ معیار کے ٹاؤن ہاؤسز، لگژری اپارٹمنٹس، اسکولز، کالجز، پارکس، کمیونٹی ہالز اور ہسپتال شامل ہوں گے-
بحریہ ٹاؤن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عماد حمزہ نے کہا کہ دبئی کے جنوبی علاقے میں شروع ہونے والا یہ منصوبہ نہ صرف جدید ڈیزائن اور لگژری سہولتیں متعارف کرائے گا بلکہ یہ علاقے کی مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ “دبئی کا جنوبی علاقہ دبئی کے مستقبل کا دل بننے جا رہا ہے، اور ہمارا منصوبہ اس کی فضاء کو ہمیشہ کے لیے بدل ڈالے گا”۔
دبئی ساؤتھ میں دبئی ورلڈ سینٹرل منصوبہ المکتوم ایئرپورٹ کے قریب ہے، جو اگلی دہائی میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بننے کی توقع ہے۔