ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے پاکستان پہنچ گئی، ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 17 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔ دونوں میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیسٹ سیریز سے قبل مہمان ٹیم اسلام آباد میں تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔