حکومت نے شہرقائد کراچی میں عوام کی سہولت کے لیے دو نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کو نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹارچورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی(سائٹ) میں پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے متبادل پاسپورٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی کے دورے کے موقع پرنادرا سینٹرزمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔