پشاور ( نئی تازہ رپورٹ) خیبرپختونخوا میں تمام اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تمام اسکول 6 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات 31 دسمبر2024 تک ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر 2024 تک ہوں گی، جب کہ پہاڑی علاقوں میں یہ تعطیلات 23 دسمبر سے 29 فروری 2025 تک ہوں گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو چکا ہے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر 2024 سے اٹھائیس فروری 2025 تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ گرم علاقوں کے اسکول یکم جنوری سے 10 جنوری 2025 تک بندرہیں گے۔