اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنانے اور عوامی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے الیکٹرک بسوں کے نئے فیڈر روٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ان روٹس کی منظوری کے بعد گذشتہ چند روز سے ان پر تجرباتی بنیادوں پر بسیں چلائی جارہی تھیں تاکہ ڈرائیورس متعلقہ روٹس سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔
نئے فیڈر روٹس جو فعال ہو چکے ہیں:
FR-01: نسٹ NUSTسے سوہان
FR-05: پولیس فاؤنڈیشن سے D-12
FR-08A: پمزPIMS سے ترامڑی چوک
FR-10: گولڑہ موڑ میٹرو اسٹیشن سے B-17
سی ڈی اے کے مطابق پمز سے ترامڑی چوک بس سروس کے اہم سٹاپ یہ ہیں
ترامڑی چوک (آغاز)
کامسیٹس یونیورسٹی
اباسین یونیورسٹی
چٹھہ بختاور
پارک اینکلیو
شہزاد ٹاؤن
این اے آر سی کالونی
راول ڈیم کالونی
الرجی سینٹر
راول ڈیم چوک
کشمیر چوک
فارن آفس
آبپارہ
سی ڈی اے اسٹاپ
زیرو پوائنٹ
PIMS گیٹ (چلڈرن ہسپتال)
PIMS میٹرو اسٹیشن
ٹیپو مارکیٹ
سی ڈی اے نے زیرو پوائنٹ پر الیکٹرک بسوں کے لیے ایک بس ڈپو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کی لاگت 1.51 ارب روپے ہے اور یہ چھ ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جس میں سو بسوں کے لیے پارکنگ ایریا،سروس ایریا ڈیٹا سینٹر،مرمت اور ورکشاپ ایریا اورالیکٹرک بسوں کے لیے بیس چارجنگ اسٹیشن شامل ہوں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ تمام 13 فیڈر روٹس شروع کرنے اور زیرو پوائنٹ پر بس ڈپو کی سنگ بنیاد کی تقریب کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے بسوں اور بس ٹرمینلز پر اشتہارات کے لیے ڈیجیٹل بورڈز متعارف کرانے کی بھی ہدایت دی۔