لاہور : حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے پی سی او کی سہولت متعارف کرادی ، اوقات اور دیگر متعلقہ امورکے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے پی سی او کی سہولت پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک میسر ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو خونی رشتوں، بیوی اور وکیل سے رابطے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہر قیدی ہفتے میں مجموعی طور پر 80 منٹ تک فون پر بات کرسکے گا۔
محکمہ داخلہ کے جاری ایس او پیز کے مطابق مطابق خواتین، نوعمر اور سزائے موت کے قیدیوں کا پی سی او بوتھ ان کے بیرک میں نصب ہوگا۔