اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) چیئرمین نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو کے احکامات پر نیب لاہور کے چار سینئر افسران کو تبدیل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین کے احکامات پر نیب لاہور کے چار افسران ی کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ کوتبدیل کرکے ڈی جی آپریشنز نیب ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر نیب لاہور احترام ڈار کو ڈی جی نیب لاہور مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم ہیڈ کوارٹرز نوید حیدر زاہد کو ڈی جی ایچ آر ایم کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈ کوارٹرز محمد طاہر کو ڈی جی آپریشنز کا جزوقتی چارج دیدیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کے احکامات پر مذکورہ تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔