کراچی کے بورڈز میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات برائے 2025 میں ای مارکنگ کا تجربہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی طرف سے سالانہ امتحانات 2025 کے امتحانی پیپرز اور اسسمنٹ کے لیے ای مارکنگ کا طریقہ اپنانے فیصلہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر ای مارکنگ کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ای مارکنگ بارے منعقدہ ایک ٹریننگ ورکشاپ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں میٹرک بورڈ کراچی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے ناظمین امتحانات بھی شریک تھے۔
فیصلے کے تحت کراچی کے میٹرک اور انٹر بورڈ آزمائشی طور پر سالانہ امتحانات 2025 میں 9 ویں اور 11 ویں جماعت میں ای مارکنگ کا تجربہ کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ میٹرک بورڈ 9 ویں جماعت کے بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز جبکہ انٹر بورڈ سائنس جنرل فیکلٹی کے ریاضی کے پیپر میں ای مارکنگ کرے گا۔