اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز اور کالجز ہفتہ 21 دسمبر2024 سے اتوار 5 جنوری 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 6 جنوری 2025 سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔
کراچی میں بھی کئی پرائیویٹ اسکول جمعہ 20 دسمبر 2024 سے 5 جنوری 2025 تک بند کر دیے گئے ہیں۔
اس سے قبل محکمۂ تعلیم سندھ نے سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر 2024 تک چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔
راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں پیر 16 دسمبر کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے سردیوں کی تعطیلات کےسلسلہ میں 28 دسمبر 2024 سے 12 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔