اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سلمان احمد نے تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالف پوسٹ کیں، وہ بشریٰ بی بی اور بانی چئیرمین عمران خان کی فیملی کے خلاف اپنے ٹویٹر سے پوسٹ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سرکاری اداروں کے لیے کمرشل عمارات کے ہائرنگ ریٹس میں نمایاں اضافہ کر دیا
نوٹی فکیشن کے مطابق بانی چئیرمین کے احکامات کے باوجود بھی مسلسل پارٹی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد شئیر کرتے رہے اس لیے انہیں فوری طور پر تحریک انصاف کی رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سلمان احمد اب کسی بھی حیثیت میں پارٹی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔