ضلع راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں پیر 16 دسمبر کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کل پیر 16 دسمبر 2024 ضلع راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اسی طرح لاہور میں بھی تمام نجی و سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی ہوگی، جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے اعلامیے کے مطابق لاہور کے تمام اسکولز اور کالجز کل بروز پیر بند رہیں گے، جبکہ لاہور کی جامعات کھلی رہیں گی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی وفاقی دارالحکومت میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی سکول و کالجز پیر 16 دسمبر کو بند رہیں گے۔