یوٹیوب نے 2024 کی مقبول ترین پاکستانی ویڈیوز کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے۔
سالانہ فہرست کو ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز، اور ٹاپ تخلیق کار وں کے زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان میں تفریحی مواد ابھی بھی سب سے زیادہ مقبول ہے، جہاں مقامی ڈرامے اور ایکشن فلمیں ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سرِ فہرست ہیں۔ ڈرامے “عشق مرشد”، “جان نثار” اور “کبھی میں کبھی تم” نے ناظرین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کی۔
ٹاپ میوزک ویڈیوز کے زمرے میں عالمی اور مقامی موسیقی کے ٹیلنٹس کا امتزاج نظر آتا ہے۔ اس فہرست میں پہلی تین ویڈیوز میں گپی گریوال اور جیسمین سینڈلاس کا ” 90-90 نبے نبے”، فلم “استری 2” کا گانا “آج کی رات”، اور علی ظفر اور عطاء اللہ عیسٰی خیلوی کا “بالو بتیاں” شامل ہیں۔
ٹاپ تخلیق کاروں کے زمرے میں “رجب کی فیملی”، “انیہ ایشال فیملی”، “ارشد ریلز”، اور “ڈاکٹر امتیاز احمد” جیسے چینلز نے اپنی جگہ بنائی۔ یہ تخلیق کار پاکستان میں لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر، اور تعلیمی مواد کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں 13 کروڑ 22 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرزہیں، تازہ اعدادو شمارجاری
اس سال پاکستانی تخلیق کاروں کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی مواد کی مقدار میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ مقامی تخلیق کاروں کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی مواد کے گھنٹوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ یوٹیوب سے سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کمانے والے تخلیق کاروں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
گوگل کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی تخلیق کار دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ پاکستان کے مواد پر 65 فیصد واچ ٹائم غیر ملکی ناظرین سے آ رہا ہے، جو ان تخلیق کاروں کی عالمی سطح پر رسائی کو ظاہر کرتا ہے۔
ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز:
عشق مرشد – قسط 20
جان نثار – قسط 01
کبھی میں کبھی تم – قسط 01
ٹائیگر ناگیشور راؤ – مکمل ہندی ڈبڈ فلم
اکھاڑہ – قسط 1
عبداللہ پور کا دیوداس – قسط 1
رام پوتھینی کا اسکندا
چلتی کار میں خونی آتما کے بیچ پھنسا دیا – سی آئی ڈی
مہرالنسا وی لب یو – مکمل فلم
رجب بٹ سے لڑائی ہوگئی | منیب کو ریسکیو کر لیا
ٹاپ میوزک ویڈیوز:
“نبے نبے 90-90”
“آج کی رات”
“بالو باتیاں”
“توبہ توبہ”
“تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا”
“وے ہانیاں”
“تو جو ملے”
“لہنگا”
“ڈھولا سانوں چھوڑیا ہیئی کچی شراب وانگو”
“کنگ شٹ” – شبھ
ٹاپ تخلیق کار:
رجب فیملی
عنایہ عیشال فیملی
ارشد ریلز
یو آر · کرسٹیانو
ڈکی بھائی
سسٹرولوجی
چھوٹا علی وی لاگز
ڈاکٹر امتیاز احمد
شیرازی ویلیج لاگز
فاطمہ فیصل