وہاڑی : بورے والا میں ایک افسوسناک واقعہ میں کمرے کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق گھر کے ایک کمرے میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے اور ان کے والد جاں بحق ہوئے۔ بچوں کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دانش رضا نامی ژخص اپنی فیملی کے ساتھ سو رہا تھا۔ رات کو بچے کے لیے دودھ گرم کرنے کی غرض سے سلنڈر جلایا گیا، جو دھماکے سے پھٹ گیا اور کمرے میں آگ پھیل گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں۔ بچوں کی والدہ کو فوری طور پر ملتان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔