راولپنڈی/ اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ ) جڑواں شہروں کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے کل منگل 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے مطابق امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل منگل کو تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھے جائیں گے۔
اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو اسلام آباد کے سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ حالات کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 انٹرنیشنل میں صرف سات رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ بن گیا
ادھر ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری صورتحال کے مد نظردوسرے روزمنگل 26 نومبر کو بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام اباد کے تمام تعلیمی اداروں پر ہو گا ۔