توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے رہائی کی روبکار جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ سے منظور ہو چکی ہے اگر وہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں،تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے لیے 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد نے عدالت میں جمع کرائے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی تھی۔