اسپیس ایکس نے اپنا طاقتور ترین راکٹ ‘فالکن ہیوی’ کامیابی کے ساتھ خلا میں مریخ کے مدار کی طرف روانہ کر دیا ہے اس طرح امریکہ نے خلائی دنیا میں ایک اوربڑی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔
لانچ کے دوران اسپیس ایکس نے اس راکٹ میں ایک سرخ رنگ کی اسپورٹس کار بھی رکھی، جو مریخ سے آگے لامتناہی راستوں پر سفر کر سکے گی۔ اس موقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔
یہ راکٹ 63.8 ٹن وزنی ہے اور اس میں 27 مرلن انجن نصب ہیں۔ اس کی لمبائی 230 فٹ ہے، جو تقریباً 23 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ، جو جنوری 2025 میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں، اسپیس ایکس کی اس کامیاب لانچ کا مشاہدہ کرنے کے لیے ٹیکساس پہنچے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اس لانچ کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “میں ٹیکساس جا رہا ہوں تاکہ سب سے بڑے جسم کو خلا میں بھیجتے ہوئے اس کی روانگی دیکھ سکوں۔ ایلون مسک اور اس عظیم منصوبے میں شامل تمام افراد کے لیے نیک تمنائیں!” ٹرمپ نے اس دوران ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کی اور پھر لانچ کی تفصیلات جاننے کے لیے اسپیس ایکس کے سیٹ اپ کا دورہ کیا۔
اس سے قبل اسپیس ایکس کی اسٹار شپ راکٹ کی پانچ آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، جن میں سے پانچویں پرواز میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔ تاہم اسپیس ایکس نے ان خرابیوں کو دور کر لیا اور حالیہ پرواز میں راکٹ کامیابی سے روانہ ہو گیا۔
’فالکن ہیوی‘ نے وہی لانچ پیڈ استعمال کیا جہاں سے تقریباً 50 سال قبل انسان کو چاند پر روانہ کرنے کے لیے راکٹ چھوڑا گیا تھا۔ اب روانہ کیے گئے راکٹ کی رفتار عام راکٹوں سے دوگنی ہے، جس کے باعث یہ خلائی سفر کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔عالمی سطح پر سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ کے طور پر اسے تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔