اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو کے تحت 200 سے زائد آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصلے کی منظوری اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت فنانس کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹسے جاری بیان کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ کی تنظیم نو سے ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔
بیان میں بتایا گیا گیا ہے کہ تنظیم نوکا فیصلہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو ضرورت کے مطابق فعال اور متحرک بنانے کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 نومبر تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 90 جبکہ دوسرے مرحلے میں 130 غیر ضروری آسامیاں ختم کر دی جائیں گی، غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنے سے 56 کروڑ روپے سالانہ کی بچت ہو گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں انتظامی اصلاحات کی جائیں گی جن سے مزید 40 کروڑ کی بچت ہو گی۔