اسلام آباد : صدرمملکت نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر چار ارکان کی تقرری کی منظوری دی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت قانون نے 4 ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بلال خٹک اور چوہدری عبد القیوم کو تین سال کے لیے جوڈیشل ممبر تعینات کیا گیا ہے۔
وزارت قانون کے نوٹی فکیشن کے مطابق چوہدری محمد اکرم خاکسار کو جوڈیشل ممبر جبکہ سروت طاہرہ حبیب کو ممبر ایگزیکٹو تعینات کیا گیا ہے۔
ایف ایس ٹی ارکان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو بھجوا یا ہے جس کے مطابق ارکان کی تقرری تین سال کی مدت لیے کی گئی ہے ، اور ارکان کی کی تقرری کی مدت میں توسیع نہیں ہوسکے گی۔