رجسٹرارسپریم کورٹ کو تبدیل کرکے سلیم خان کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جزیلہ اسم کی جگہ نئے رجسٹرار سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے محمد سلیم خان سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار ہوں گے۔
محمد سلیم خان کو 7 نومبر 2024 سے 3 سال کی مدت کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے، محمد سلیم خان کی تعیناتی 22 ویں گریڈ میں کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق محمد سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ کہ 17 ستمبر 2023 کوجسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد جزیلہ اسلم کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کیا تھا۔
سپریم کورٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جزیلہ اسلم سپریم کورٹ میں تقرری سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔