لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں 17 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش بارے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفیکشن کےمطابق نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 12 ویں جماعت اوراے لیولز تک بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پرمنتقل کیے جائیں گے۔
سکولوں کی بندش کا فیصلہ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ اورگجرات میں نافذ ہوگا۔ سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہائو الدین اور دیگر علاقوں میں بھی اسکول بند رکھے جائیں گے۔
اسی طرح فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش کے احکامات پر عمل کیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے جمعرات 7 سے اتوار17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔