لاہور( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت خراب ہونے کی بنا پر ہسپتال داخل کرلیا گیا ہے، ان کی بیرون ملک روانگی کا شیڈول معالج کی اجازت سے مشروط ہوگا۔
نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز کی طبیعت گزشتہ روز سے ناساز تھی، جس کے بعد انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ مریم نواز کو گلے کے انفیکشن کی شکایت ہے اور معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جب کہ ان کا آج رات لندن جانے کا پروگرام تھا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کی بیرون ملک روانگی اب ان کے ڈاکٹروں کی اجازت سے ہی ممکن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا انتخاب : کتنے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے، جامع جائزہ
معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کافی عرصے سے گلے کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے انہیں علاج کے لیے آج لندن روانہ ہونا تھا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کے لیے آپریشن کا بھی امکان موجود ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا لندن کا دورہ ایک ہفتے پر محیط ہو سکتا ہے۔ یہ ان کا وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔