پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔
پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 2020ء سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد غیر اخلاقی مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے، 2 ہزار 463 مذہب مخالف مواد اپ لوڈ کیے گئے، ان اکائونٹس کو بلاک کر دیا گیا۔
پی ٹی اے کی رپورٹ میںکہا گیا کہ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد ٹک ٹاک پر آپ لوڈ ہوئے۔ اس سال 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد میں رعایت ختم کرنے کا اعلان
ہائی کورٹ میں جمع پی ٹی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیراخلاقی مواد آپ لوڈ ہوئے، 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کیے جا چکے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک بندش سے متعلق کیس میں پی ٹی اے سے تفصیل طلب کی تھی۔