اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ سور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں یکم نومبر 2024 سے نافذ ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑیں: پی سی بی نے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے، فخر اور سرفراز محروم
پچھلے ہفتے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عالمی منڈی میں نرخوں کے معمولی نیچے آنے کے باعث یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15 اکتوبر کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے پہلے 30 ستمبر کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3 روپے 40 پیسے سستا ہوا تھا۔
کون سے امریکی صدر 12 سال، کون سے 31 دن اقتدار میں رہے، ایک جائزہ