اسلام آباد ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا ‘اے’ ٹیم نومبر میں اپنے پہلے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان شاہینز کے خلاف پانچ کرکٹ میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز اسلام آباد کلب میں کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق سری لنکا ‘اے’ ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور تین روزہ ٹریننگ کے بعد 11 نومبر کو چار روزہ کرکٹ میچز کی سیریز کا آغاز کرے گی۔ چار روزہ میچز 11 نومبر سے 21 نومبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز 25، 27 اور 29 نومبر کو منعقد ہوگی۔
چار روزہ میچز کا ٹاس صبح 9 بجے جبکہ میچ کا آغاز صبح 9:30 بجے ہو گا۔ دوسری جانب ون ڈے میچز ڈے-نائٹ فارمیٹ میں ہوں گے جن کا ٹاس دوپہر 1:30 بجے ہوگا اور میچ 2 بجے شروع گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی میں سرمایہ کاری جاری ہے، اور یہ سیریز اس سلسلے کی دوسری ہوم سیریز ہوگی۔ اگست میں بنگلہ دیش ‘اے’ ٹیم نے بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ میچز اور تین ون ڈے میچز کھیلے تھے۔
میچز کا شیڈول
– 14-11 نومبر – پہلا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز؛ اسلام آباد کلب
– 21-18 نومبر – دوسرا چار روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز؛ اسلام آباد کلب
– 25 نومبر – پہلا ون ڈے میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز؛ اسلام آباد کلب
– 27 نومبر – دوسرا ون ڈے میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز؛ اسلام آباد کلب
– 29 نومبر – تیسرا ون ڈے میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز؛ اسلام آباد کلب
پاکستان شاہینز نے اس سال نہ صرف ہوم سیریز کھیلی ہیں بلکہ آسٹریلیا میں بھی بنگلہ دیش ‘اے’ اور نارتھن ٹیریٹری کے خلاف چار روزہ اور 50 اوور میچز کھیلے ہیں اور عمان میں اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھی حصہ لیا ہے۔