حکومت نے 16 اکتوبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کردیا ہے جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 31 اکتوبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نےآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار ررہے گی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 29 پیسے فی لیٹرہو گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر ر ہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹرسستا کرنے کا اعلان کر دیا
نوٹیفکیشن کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔
اس سے قبل 30 ستمبر کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا اور یکم اکتوبر سے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کردیا گیا تھا۔