پنجاب میں 15 اکتوبر سے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے نئی ٹائمنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے اسکولوں کا وقت صبح 8 بج کر 45 سے شروع ہوگا اور چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسکولوں کی چھٹی دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پہلی شفٹ کی چھٹی دن 12 بج کر 45 پر ہو گی ، جبکہ جمعہ کو پہلی شفٹ کی چھٹی دوپہر12 بجے ہوگی، دوسری شفٹ کے لیے اسکولوں کے اوقات کار دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک اساتذہ ساڑھے8 سے3بجے تک سکولز میں موجود رہیں گے،جمعہ کو اساتذہ ساڑھے8 سے ایک بجے تک اسکول میں رہیں گے۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں درج ٹائمنگ کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے ہو گا۔