بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئےرواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کا اجلاس 16،15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹوزرداری نے بطور وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارت میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
دفترخارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15اور 16اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا ۔