عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی فراہمی ایجنڈ میں فہرست تھی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 ارب ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کی توقع ہے، جبکہ دوسری قسط بھی اسی مالی سال ملنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر اسٹریٹجک کمیونیکیشنز جولی کوزیک نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی اعانت کی فراہمی بارے یقین دہانی کے بعد بورڈ کا اجلاس طلب کیا۔
13 جولائی 2024 کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا تھا ، معاہدے کا دورانیہ 37 ماہ ہوگا۔