اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اس ہفتے دو نئے الیکٹرک بس روٹس شروع کر دیئے ہیں۔ فیض آباد سے پیر ودھائی موڑ اور پمز سے سیکرٹریٹ تک الیکٹرک بس چلنا شروع ہو گئی۔
پہلا نیا روٹ پمز سے سیکریٹریٹ تک 12 کلومیٹر کا ہے جس کے سٹاپ پمز، فیصل مسجد، ایف 7، ایف 6، میریٹ ہوٹل اور پاک سیکریٹریٹ رکھے گئے ہیں۔ دوسرا روٹ فیض آباد سے پیر ودھائی موڑ تک ہے، جو 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا اور 17 مقامات پر اس کے سٹاپ ہوں گے۔ جن کی تفصیل یہ ہے۔
1 -Faizabad
2- I-8 Markaz
3 -Potohar Metro Station
4- IJP
5 -Pindora Chungi
6 -Katarian Chungi
7- Katarian Pull
8- CDA Stop
9 -Pully Stop
10 -Mandi Morh
11 -Fauji Colony
12- Carriage Factory
13 -Westridge
14 -CTTI
15 -Social Security Hospital
16 -British Homes
17 -Pir Wadhai Morh
نئے روٹس پر 20 سے زیادہ الیکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں، جن کا کرایہ 50 روپے ہے۔ بسوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کنونشن سینٹر اور ایچ 9 کے مقام پر قائم کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکٹرک بس سروس پہلی بار جولائی 2024 میں دو روٹس پر شروع کی گئی تھی۔ان روٹس میں نسٹ سے پمز اور پمز سے بری امام کے روٹس شامل ہیں ، دوسرے روٹ کو بعد میں بری امام سے آگے قائداعظم یونیورسٹی تک توسیع دے دی گئی۔