ہائیر ایجوکیشن کمیشن ( HEC) نے پنجاب کی 7 یونیورسٹیز کے مستقل وائس چانسلرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبہ کی جامعات میں ایک عرصے سے مستقل وائس چانسلرز کا معاملہ تاخیر کا شکار چلا آرہا تھا تاہم گذشتہ روزسات جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وائس چانسلرز کی تعیناتی بارے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو یوینورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا وائس چانسلرجبکہ پروفیسر انجینیر ڈاکٹر احمد شجاع کو یونیورسٹی آف گجرات میں وائس چانسلر کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔
یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چوہدری کو مستقل بنیادوں پروائس چانسلر کی ذمہ داریاں ملی ہیں یو ای ٹی ٹیکسلا میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت اللہ وائس چانسلر تعینات ہوئے ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان میں وائس چانسلر ہوں گے جبکہ بہااؤلدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال وائس چانسلر کو ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کی حکومت اور گورنر پنجاب کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے، واضح رہے کہ گورنر سردار سلیم حیدر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔