حکومت نے پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹرسستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئی تازہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے 16ستمبر 2024 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے ،پیٹرول کی قیمت میں 10روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 6 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی رات 12 بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوں گی جو اگلے 15 روز کے لیے موثر رہیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول 10 روپے کمی کے بعد اب 249.10 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 249.68 روپے فی لیٹرہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 11.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 158.47 پیسے ہو گی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12.12 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے اور اب یہ 141.93 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو حکومت نے پیٹرول 1.86 روپے اور ڈیزل 3.32 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔