وزیر اعلیٰ پنجاب کیجانب سے بجلی بلوں میں دیا گیا 14 روپے فی یونٹ ریلیف اسلام آباد کے صارفین کے لیے ختم کردیا گیا ، وفاقی دارالحکومت کی حدود میں کسی صارف کو ستمبر کے بلوں رعایت نہیں ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) کا ستمبر میں اسلام آباد اور دیگر شہروں کے صارفین کیلئے بلوں کے نرخوں کا فارمولہ الگ الگ ہوگا ۔ اس حوالے سے سی ای او آئیسکو کے احکامات پر مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد کی 15 سب ڈویژنز میںآئیسکو صارفین ستمبر کیلئے 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم رہیں گے ۔
متعلقہ حکام کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ آئیسکو کی طرف سے اس حوالے سے بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کیلئے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،راولپنڈی سرکلز کے صارفین کیلئے ستمبر میں بھی 14 روپے کا ریلیف برقرار رکھے گی ۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 201 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا تھا ۔ جس میں اسلام آباد کے صارفین بھی شامل تھے تاہم اب اسلام آباد کے صارفین کو اس کیٹیگری سے بکال دیا گیا ہے۔