اسلام اباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) اسلام آباد، لاہور،ملتان اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب کے دارالحکومت لاہور، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بدھ کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک اوروزیرستان سے زلزلہ آنے کی رپورٹس ملی ہیں، اسی طرح ملتان، خانیوال ، وہاڑی ،شجاع آباد، فیصل آباد ، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، چیچہ وطنی، بورے والا، پاکپتن، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی اور خوشاب میں بھی زلزلہ آیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان میں شادی وال کے قریب تھا۔
زلزلے سے فوری طورکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔