اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے ججزکی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے ۔
صدر مملکت آصف علی زردداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کےآرٹیکل 192کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے چیف جٹس سمیت پشاور ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد20 سے 30کردی۔
سابق فاٹا کے اضلاع کی خیبر پختونخوا میں شمولیت کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کی ججز کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی بھی مختلف مواقع پر ججز کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔