اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل جمعہ 6 ستمبر اور 12 ربیع الاوّل منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 صفر 1446 ھ کو اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک تھے ۔
اس دوران زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ آج بدھ 4 ستمبر ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، اس طرح یکم ربیع الاوّل جمعہ 6 ستمبر اور 12 ربیع الاوّل منگل 17 ستمبر 2024 کو ہوگی۔
۔