وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار یکم ستمبر 2024 سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3.32 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلان کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 171.77 روپے سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لٹر کمی کر دی ،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بجے سے ہوگیا۔